
چرچ ہائے ڈیوٹی بسلسلہ چیکنگ سیکیورٹی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ضلع بھر کے مختلف چرچ ہائے کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایات پر کرسمس ڈے کے موقع پر
کرسچیئین کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب احکامات جاری کئیے۔
تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز۔ایس ڈی پی اوز صاحبان اپنے اپنے علاقے میں الرٹ رہیں گے۔
منعقدہ پروگرامز کی بذریعہ CCTV ،ڈرون کیمرہ جات اورسیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے کڑی نگرانی کی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ جہلم میں C کیٹگری کے کل 17 پروگرامز مختلف چرچز میں منعقد ہو رہے ہیں جن کی سیکورٹی پر 17 اپرسبارڈینٹس ،85 لوئر سبارڈنیٹس اور 17 لیڈی کانسٹیبلان کے علاوہ 5 سیکشن ایلٹ پولیس فورس معہ ضلع بھر کے محافظ اسکارٹ بذریعہ سپیشل سیکورٹی ڈیوٹی پروگرام مامور کیے گئے ہیں۔جس کےعلاوہ ضلع بھر میں اہم مقامات پر ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ تفریح مقامات پر بھی پولیس سیکورٹی تعینات کی گئی ہیں۔
عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم مصروف عمل، جہلم پولیس