BBC Urdu TV

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سیکورٹی

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے 12ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کے روٹ چوک اہلحدیث کا وزٹ کیا انکے ہمراہ محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے قاری ظفر اقبال مرکزی سنی کونسل صدر اور منتظمین سے ملاقات کی اور شانِ رحمۃ اللعالمین کے بارے میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہم مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ اخلاق حسنہ و سیرت طیبہ کے اعتبار سے وہ منور آفتاب ہے، جس کی ہر جھلک میں حسن خلق نظر آتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک میں حضرت عیسیٰؑ کا حلم حضرت موسیٰؑ کا جوش اور حضرت ایوب کا صبر پایا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبلیغ اسلام کے لئے بستیوں اور بیابانوں میں اللہ کا پیغام پہنچایا، مخالفین کی سنگ زنی و سختیاں سہیں۔ حضرت ابراہیمؑ کی طرح وطن چھوڑا اور ہجرت کی مگر پھر بھی دنیا انسانیت کو امن و محبت، رحمت اور سلامتی کا پیغام دیا۔ حضرت سلیمانؑ کی طرح اس دنیا میں حکمت کی طرح ڈالی غرض وہ تمام خوبیاں، اوصاف حمیدہ جو پہلے نبیوں میں پائی جاتی تھیں۔ وہ سب بدرجہ کمال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں موجود تھیں۔

جلوس ڈیوٹی پر مسلح جوانوں کے علاوہ سفید پارچات میں بھی سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں, ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے تعینات ہیں۔ جلوسوں کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جا رہا ہے۔

پولیس کی ریزرو نفری بھی سٹینڈ ٹو ہے۔ وائرلیس بیس سٹیشن اور کنٹرول روم کے ذریعے جلوس کے آغاز و اختتام تک مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایلیٹ سیکشنز محافظ سکواڈ اور QRF کی ٹیمز گشت پر رواں دواں ہیں۔سپیشل پکٹنگ کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ جاری ہے۔

رپورٹ:دانش احمد شاہ

Exit mobile version