ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ہوائی فائرنگ کا ملزم رائفل سمیت گرفتار ،تفصیلات کے مطابق SIمحمد افضال تھانہ منگلا کینٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کے ملز م مرزا ازین ولد ارشد محمود ساکن مغل آباد تحصیل دینہ ضلع جہلم سے رائفل44بور کلاشنکوف نما معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
اے ایس آئی ابرار حسین چوکی کالا گجراں نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عاقب محمود ولد خالد محمود ساکن بالا کشمیر کالونی جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اے ایس آئی حسن رضا تھانہ جلالپور شریف نے 2زیر تفتیش مقدمات کے 2ملزمان 1۔ علی ریحان طاہر ولد محمد فیروز ساکن غریبوال تحصیل پنڈدادنخان کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 5روندز بر آمد کر لیے جبکہ 2۔ محسن علی ولد محمد اکرم ساکن غریبوال تحصیل پنڈدادنخان کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ 5روندز بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری