اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر تھانہ سول لائنز جہلم کے افسران و جوانوں کے لیے خصوصی لیکچر کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں تھانہ سول لائنز جہلم کے افسران و جوانوں کے لیے خصوصی لیکچر کا انعقادتفصیلات کے مطابق عمر جرال موٹیویشنل سپیکر /ٹرینر قاسم علی فاؤنڈیشن لاہور نے تھانہ سول لائنز جہلم میں پولیس افسران کو کریکٹر بلڈنگ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔

لیکچر میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز تفتیشی افسران اور پولیس کے جوانوں نے شرکت کی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ حسن اخلاق میانہ روی سے پیش آئیں۔دیانت داری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں اسلام ہمیں بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ہمیں ان تعلیمات پر عمل پیراء ہوکر اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنا چاہیے معاشرے میں عدل و انصاف کو فروغ دیں کسی کے ساتھ ظلم اور زیادتی نہ ہونے دیں یہی آپکی دنیا و آخرت میں کامیابی کا راز ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You