ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،2منشیات فروش گرفتار،20 لیٹر شراب برآمد، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی اسد عباس تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم افضل خان ولد عجب خان سکنہ ڈھوک سیداں ضلع راولپنڈی سے10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا
اے ایس آئی شوکت محمود تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد حسین ولد اختر حسین سکنہ پھلائیاں جہلم سے10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔