اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری حکومت پنجاب اور انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز گورنمنٹ راجہ غضنفر ہائی سکول پنڈدادنخان علاقہ تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.اس موقع پر سلیم خٹک DSP پنڈدادنخان سرکل, انسپکٹر عرفان جلانی ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف، سب انسپکٹر محمد ظہیر الدین بابر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان، سب انسپکٹر محمد اعظم ایس ایچ او تھانہ للہ، سب انسپکٹر مسعود احمد انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان، سب انسپکٹر حسن انچارج چوکی کھیوڑہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرخ شبیر انچارج چوکی دھریالہ جالپ، تھانہ جات و چوکیات میں تعینات تفتیشی افسران،نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے

جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین سے گزارش ہے کہ آپ اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں آپ کا مسئلہ حل ہو سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین و میڈیا نمائندگان کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو نہ صرف سنا بلکہ موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین(1)محمد الطاف ولد ولد نور احمد ساکن سوڈی گجر (2)ظفر پرویز ولد محمد زمان ساکن بھیرہ (3) بشیر احمد ولد محمد حیات ساکن پنڈدادنخان (4)صدر خان ولد بشارت خان ساکن للہ (5) اعجاز احمد ولد محمد زمان ساکن چوران (6) محمد فاروق ولد محمد بشیر (7) محمد احسان (8) محمد اصغر (9) محمد مستحسن علی ولد ضیغم عباس سیدانوالہ (10) مظفر خان ولد ماہلہ خان ساکن پنڈدادنخان (11)نذر محمد و اختر علی پسران راجہ خان سکنائے پنڈدادنخان (12) تسلیم اختر بیوی محمد محبوب ساکن موٹہ جہانگیر جہلم وغیرہ نے باری باری اپنے انفرادی مسائل بیان کئے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈکوارٹر ز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔ کھلی کچہری میں سائلین کی تھانہ جلالپور شریف، تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ للہ سرکل سے متعلق شکایات پر سلیم خٹک SDPO پنڈدادنخان سرکل کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ کی بنیاد پر دادرسی کے سخت احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے DSP پنڈدادنخان سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ جلالپور شریف، پنڈدادنخان و للہ اور تھانہ جات و چوکیات میں تعینات تفتیشی افسران سے تھانہ پنڈدادنخان میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے سخت احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار,منشیات فروشوں,لینڈ مافیا,اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے اسپیشل ٹاسک دیئے اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ پنڈدادنخان کے ریکارڈ کو چیک کیا اور رجسٹر پر نوٹ دیا۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You