(کھلی کچہری)
آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری
انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اور عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کے احکامات پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
اس موقع پر محمد اکرم DSP صدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ دینہ,ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ,انچارج چوکی سٹی دینہ,تھانہ دینہ اور تھانہ منگلا کینٹ میں تعینات تفتیشی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی
جس میں تھانہ ڈومیلی,دینہ,منگلا کینٹ اور تھانہ چوٹالہ کے رہائشی لوگوں نے پولیس سے متعلق شکایات پیش کیں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے موقع پر ہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کیے
منگلا روڈ پر ٹریفک کے مسائل کے متعلق سٹی ٹریفک آفیسر دینہ کو موقع پر بلا کر عوام کے شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے
ایس ایچ اوز تھانہ جات کو تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے احکامات جاری کیے
کھلی کچہری میں سائلین کی تھانہ ڈومیلی سے متعلق شکایات پر سید اقبال کاظمی SDPO سوہاوہ سرکل کو موقع پر ہی بذریعہ فون سائلین کی میرٹ کی بنیاد پر دادرسی کے سخت احکامات جاری ہوئے
کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات سنتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ضلع ہذا میں جھوٹے مقدمات درج کروانے والے مافیا کے خلاف کاروائی میری اولین ترجیح ہے.عوام الناس ایسے گروہ سے بلیک میل نہ ہوں کوئی بھی شخص غلط چالان نہ ہو گا اور ایسے گروہ کے خلاف ضلع بھر میں سخت سے سخت کاروائیاں جاری ہیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن آپ کا گھر ہے,آپ کی حفاظت اور امن کی علامت ہے.میں آپ کو اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہوں کہ اس کھلی کچہری میں آنے والے ہر سائل کی شکایت کا ازالہ ہو گا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ میرا کھلی کچہری کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ میں ان لوگوں کی بات سن سکوں جو کسی وجہ سے میرے آفس نہیں آ سکتے.میں خود ان کے پاس آ کر ان کی شکایات کا ازالہ کر سکوں
کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے DSP صدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ دینہ,ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ,انچارج چوکی سٹی دینہ اور تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ کلچر میں تبدیلی اور مقدمہ کے میرٹ پر آسان اندراج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی سے بھی زیادتی ہونے پر فوری ازالہ کیا جائے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ جات اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار,منشیات فورشوں,لینڈ مافیا,اشتہاری ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنانے کے احکامات جاری کیے