ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،محمد ابراہیم DSPسٹی سرکل،محمد اکرم DSPصدر سرکل، سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل،جملہ SHOs، انچارج CIAسٹاف اورانچارج برانچز نے شرکت کی۔
کرائم میٹنگ میں ماہ جنوری 2020سے اکتوبر 2020کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکا مات جاری کیے۔
زیر تفتیش سنگین نوعیت کے مقدمات خصوصاًقتل، اقدام قتل، ضرر، اغواء، اغواء نسواں،ڈکیتی، رابری، سرقہ وہیکلز،نقب زنی اور سرقہ مویشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کی ہدایات کیں۔سنگین نوعیت کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کو شامل تفتیش کریں اور ان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں.
زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور ان میں ملوث ملزمان کو بذریعہ عدالت سزا دلوائیں۔
کمپلینٹ سیل،PMDU،8787،CMS، RCCکی پینڈنگ کمپلینٹز پر متعلقہ انچارجز سے بریفنگ لی اور پینڈنگی کو ختم کر نے کے احکامات جاری کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری ہر ممکن یقینی بنائی جائے۔
دوران میٹنگ ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری،ڈرگ ڈیلرز،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کاروائیوں کے خصوصی ٹاسک دیے گے۔
تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی دادرسی کے لیے FIRکا فوری اندراج کیا جائے اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے.
مزید کہاکہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے Electronic Surveillanceکے لیے کنٹرول روم پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جارہا ہے جو نہ صرف شہر میں داخل ہونے والے مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھے گا بلکہ پولیس نائٹ پٹرولنگ کو بھی چیک کرے گا۔
پکار 15کی کارکردگی کو بہتر لانے اور ان کی نگرانی کے لیے پکار 15کا آفس ریلوے روڈ جہلم سے ڈی پی او آفس جہلم شفٹ کرنے کا فیصلہ۔ایس ایچ او ز کو سختی سے ہدایات دی گئیں کہ کورٹ آرڈز کی بروقت Complianceعمل میں لائی جائے اور چالان میں نقائص کو دور کیا جائے۔ مزید تفتیشی افسران کو ہدایت ہوئی کہ تفتیش میں ہونے والے اخراجات بذریعہ انویسٹی گیشن بل ڈی پی او آفس جہلم سے وصول کریں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سٹی سرکل میں ڈکیتی/چوری کے مقدمات میں بذریعہ سیف سٹی کیمرہ جات و دیگر میسر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری 10دن کے اندر یقینی بنائی جائے اور مال مسروقہ برآمد کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ سودخوروں کے خلاف جنگ ہے اور سودخوروں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع ہذا کے ایس ڈی پی اوز صاحبان / ایس ایچ اوز کو دوران میٹنگ لینڈمافیا، منشیات فروشوں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لانے کے سخت احکامات جاری کیے۔