اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،قیدیوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات پر سپرنٹنڈنٹ جیل کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

جہلم۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ ،انہوں نے جیل میں تمام بیرکس ،کچن، ہسپتال، میڈیکل سٹور اور ڈیتھ سیلز کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) جیل سرفراز ہارون خان،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(جوڈیشل)ملک بابر علی و دیگر پولیس افسران موجود تھے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال اورنگزیب نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا تفصیلی دیا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے کچن میں تیار کیے جانیوالے کھانے کو چیک کیا اور معیار اور مقدار کو تسلی بخش قرار دیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدیوں کے لواحقین کے لیے بنائی گئی انتظار گاہ اور کنٹین کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور کنٹین کے انچارج سے تمام نرخ دریافت کیے جو مارکیٹ کے مطابق تھے جس پر انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری منشاء سندھو کو شاباش دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں بننے والے پبلک کال آفس جن میں بیس لائنیں لگائی جارہی ہیں اس کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ یہ قابل ستائش ہے جیل انتظامیہ قیدیوں کے لواحقین کو تمام تر سہولیات فراہم کرکے اپنی ذمہ داری کو پورا کررہی ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل میں ہسپتال کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ان کو ملنے والی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلات سے گفتگو کی جب قیدیوں نے کہاکہ ہمیں طبی سہولیات بہتر طریقہ سے فراہم ہورہی ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیل میں صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھے اور ان کی تعریف کی انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ معاشرے اسی وقت تشکیل پاتے ہیں جب قیدیوں میں ان کا برائی کی سوچ ختم کرکے ان میں ایک اچھا انسان بننے کا شعور پیدا کیا جائے۔
جس کے لیے جیل انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ معاشرے میں جا کر ایک اچھے انسان بن کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You