*ریسکیو 1122پنڈدادنخان*
*بتاریخ 17 اگست 2024*
*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر(جہلم) کا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورہ۔*
مورخہ 17 اگست 2024 کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجہلم جناب انجینئر سعید احمد نے ریسکیو اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان شہزادہ محمد اقبال نےان کا استقبال کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائلِ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔دورے کے دوران انھوں نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی گاڑیوں، مینٹیننس سیکشن، سٹور روم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مزید انھوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے موجودہ موسمی صورتحال میں اربن فلڈنگ کی صورتحال میں بھر پور طریقے سے عوام الناس کی خدمت کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی ٹیم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کریں۔
