ڈبل گولڈ میڈلسٹ منیب الرحمن کے اعزاز میں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، مختلف شخصیات کی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ آمد
جہلم (اصف اقبال جنجوء) نیشنل اسپیشل اولمپکس میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر جہلم کا نام روشن کرنے والے معروف صحافی عبدالرحمن قادری کے صاحبزادے منیب الرحمن کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسی سلسلے میں چوہدری طاہر گجر (کچہری جہلم)، محمد عدیل عرف پھولا، نانک خان (فروٹ منڈی جہلم)، کامران اختر (جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع جہلم) اور علی رضا انصاری (چوٹالہ) نے عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ پر حاضری دی۔ مہمانوں نے منیب الرحمن کو نیشنل اسپیشل اولمپکس میں شاندار کامیابی اور ڈبل گولڈ میڈل حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس کامیابی کو جہلم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ جہلم کی انتظامیہ اور اساتذہ کی انتھک محنت، لگن اور بہترین تربیت ہی کا نتیجہ ہے کہ منیب الرحمن سمیت ادارے کے دیگر خصوصی بچے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور کامیابیوں کی نئی داستان رقم کر رہے ہیں۔
عبدالرحمن قادری نے آنے والے معزز مہمانوں کی محبت، خلوص، دعاؤں اور حوصلہ افزائی پر ان کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ جہلم کی یہ شفقت اور حوصلہ افزائی نہ صرف منیب الرحمن بلکہ تمام خصوصی بچوں کے لیے مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ اور عزم پیدا کرتی ہے۔
ڈبل گولڈ میڈلسٹ منیب الرحمن کے اعزاز میں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، مختلف شخصیات کی عبدالرحمن
