BBC Urdu TV

ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم اور عوام کی بیداری ۔۔۔۔۔!!

ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم اور عوام کی بیداری ۔۔۔۔۔!!

اس صدی کی عظیم شخصیت عظیم روحانی بزرگ عالمِ دین عالمِ اسلام کے رہبر اور پاکستان کو اسلامی ریاست میں تبدیلی کا بیدار کرنے والے قبلہ محترم ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم رحمت اللہ علیہ ہیں۔ آج نہیں تو کل ڈاکٹر صاحب کے بیانات کی روشنی میں منافقت اور جھوٹ سے بہت جلد نجات حاصل کرنے کیلئے اجتماعی عہد ھم سب کریں گے کیونکہ مسلمان اور مسلم ریاست بناء اسلامی نظام اور سود سے پاک معاشرہ تشکیل نہیں دے سکتی۔ اسلامی معاشرہ ہی اسلامی ریاست تشکیل دے سکتا ھے اور اسلامی معاشرے کیلئے لازم و ملزوم ھے کہ ہر گھر ہر محلہ اور ہر علاقہ اپنے اپنے اسلامی اطوار سے ممکن بنا سکتا ھے۔ آئیں ہر ایک خود سے عہد و پیماں اور وعدہ کریں کہ ھم سب اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے آج سے بلکہ ابھی سے جھوٹ سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرتے ھیں اور ایمانداری دیانتداری کو اپنا نصب العین بناتے ھیں۔ میں عہد و پیماں اور وعدہ کرتا ھوں کہ آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے مطابق سود سے جنگ کرتا رھونگا اور تمام سودی معاملات سے خود کو جدا رکھوں گا اور دوسروں کو بھی تلقین کرتا رھونگا۔ اللہ مجھے ثابت قدم رکھے۔ آمین ثمہ آمین ۔۔۔۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version