اہم خبریںصحت

ڈاکٹرز کی محنت کا ثمر ملنے لگا، کورونا سے متاثر 93 مریض صحتیاب: یاسمین راشد

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی محنت کا ثمر ملنے لگا، لاہور کے میو ہسپتال اور ایکسپو سنٹر سے 93 افراد صحتیاب ہو کر گھر چلے گئے، طبی عملہ دن رات خدمت میں مصروف ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علاج سے زیادہ مریض کا مرض پر قابو پانے کا یقین اہم ہے، حکومت نے لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا۔

یاسمین راشد نے کہا بے روزگار مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقات کی بحالی کا کام جاری ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے حکومت نے وافر مقدار میں وسائل مختص کئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You