ڈائریکٹر کے پی زون نثار تنولی کی ہدایت پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی کاروائی
ڈائریکٹر کے پی زون نثار تنولی کی ہدایت پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان کی زیر نگرانی جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار۔
ملزم فیض الرحمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے متعدد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئی۔ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
رواں سال اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں 18 سے زائد چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔چھاپہ مار کاروائیاں ڈرگ انسپیکٹرز کی نشاندہی پر کی گئی۔
چھاپوں کے نتیجے میں 18 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات اور انجکشنز برآمد کئے گئے۔
چھاپہ مار کاروائیاں پشاور کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔