اہم خبریںپنڈدادنخان

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر دھریالہ جالپ اور للہ انٹر چینج پر ریسکیو 1122 کی پوسٹ بنا

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 تحصیل پنڈ دادنخان ڈسٹرکٹ جہلم

سیکریٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ/ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر دھریالہ جالپ اور للہ انٹر چینج پر ریسکیو 1122 کی پوسٹ بنا دی گئی ہیں۔

دونوں پوسٹ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز ایمرجنسی کور کے لیے 24 گھنٹے موجود رہیں گی۔ *ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد*

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق دھریالہ جالپ اور للہ انٹر چینج پر ریسکیو 1122 کی پوسٹ بنا دی گئی ہیں۔
یہ پوسٹ متعلقہ علاقوں میں بڑھتے ہوئے ایمرجنسی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئ ہیں ۔ تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے مدد مہیا کی جا سکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122پر کال کریں۔ تاکہ بروقت امداد مہیا کی جا سکے۔ ریسکیو 1122عوام کا اپنا ادارہ ہے جو 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You