BBC Urdu TV

چیچہ وطنی : چیچہ وطنی کسووال وزیراعظم پاکستان کے وزن کی دھجیاں اڑا کر لکڑی مافیا

چیچہ وطنی : چیچہ وطنی کسووال وزیراعظم پاکستان کے وزن کی دھجیاں اڑا کر لکڑی مافیا عملے کے ساتھ مل کر جنگل کو دھیمک کی طرح چاٹ رہا

اعلیٰ احکام نوٹس لیں تفصیل کے مطابق کسووال چیچہ وطنی جنگل تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے لکڑی مافیا روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں من لکڑی چوری کررہے ہیں یہ سب عملے کی ملی بھگت سے ہورہا ہے کسووال کا جنگل کسی وقت شیشم کے درخت کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور تھا جنگل تھا جس میں آج شیشم کا درخت ختم ہوتا جارہا کسی دورمیں اس جنگل میں جنگلی پرندے اور جانور رہتے تھے جو جنگل کا حسن ہوتے تھے وہ آج اس جنگل میں کہیں دکھائی نہیں دیتے شکاری ہر وقت ان جانوروں کے شکار میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے نایاب پرندے اور جانور نہ ہونے کے برابر ہیں سب سے بڑی بات جو جنگل کو نقصان پہنچا رہی ہے وہ لکڑی چوری ہے جو جنگل کے عملے کے ساتھ مل کر کی جارہی ہےجب لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ جنگل سے لکڑی چوری کیوں کرتے ہیں تو ان کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ ہم لوگ جنگل میں کام کرتے ہیں ہمیں یہ ہمارا معاوضہ نہیں دیتے اس کے عوض یہ ہمیں کہتے ہیں کہ آپ لکڑی لے جائیں اس لیئے ہم یہ لکڑیاں لے کر آتے ہیں معتبر ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ جو لوگ جنگل میں پرائیویٹ طور پر کام کرتے ہیں ان کی گورنمنٹ کی طرف باقاعدہ 10000 سے 15000 ہزار روپے تنخواہ آتی ہے وہ ان تک نہیں پہنچتی وہ اوپر والے لوگ کھا جاتے ہیں اور ان کو کام کے عوض لکڑیاں لے جانے کو کہتے ہیں ان چوری کی لکڑیوں سے وہ مزدور اپنا گزر بسر کرتے ہیں اہلیان کسووال کا کہنا ہے کہ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو یہ جنگل بہت جلد ختم ہو جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیئے.

چیچہ وطنی : {بیورورپورٹ}

Exit mobile version