BBC Urdu TV

چیچہ وطنی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے نائب صدر چوہدری واحد غفور جٹ نے فرانس میں گستاخانہ

چیچہ وطنی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے نائب صدر چوہدری واحد غفور جٹ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ھے

کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں فرانسیسی صدر نے شان رسول اللہ پر حملہ کیا ہے آزادی اظہار راۓ کے نام پر گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی ناموس رسالت کا دفاع تمام مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے فرانسیسی صدر دنیا کے ایک ارب 70 کروڑ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا فرانسیسی انتہا پسندی عالمی امن کو تباہ کر دے گی اور دنیا کو بدامنی سے دوچار کرنے کا سبب بنے گی اقوام متحدہ اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر اقدامات کرے نفرت کے جو بیج بوئےجارہے ہیں اس کے نتائج شدید ہوں گے انہوں نے مزید کہا کے فرانس کی حکومت اور شہریوں نے ہمیشہ اسلام بارے نفرت آمیز کردار ادا کیا ہے حکومت فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے اور فرانسسی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے اور تمام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے اقوام عالم کو خبردار رہنا چاہیے

کہ مسلمان کبھی بھی خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے اس موقع پر چوہدری سیف الرحمن جٹ راشد محمود نصیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ شفقت رسول باٹھ ایڈووکیٹ حاجی ریاست علی چوہدری ذوالقرنین جٹ وہ دیگر دوست احباب موجود تھے

چیچہ وطنی {شہبازاحمدسندھو}

Exit mobile version