انٹرنیشنلاہم خبریں

چین کیساتھ سرحدی تنازع کسی وقت بھی بڑی لڑائی میں تبدیل ہوسکتا ہے: بپن راوت

نئی دہلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ بھارت کا سرحدی تنازعہ کسی بھی وقت بڑی لڑائی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

آن لائن خطاب میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے کمانڈر سطح کے مذاکرات ہورے ہیں لیکن لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عسکری نقل و حرکت یا معمول جھڑپ کو بڑی لڑائی میں تبدیل ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت چین کشیدگی کے باعث ہزاروں فٹ کی بلندی پر دونوں افواج پہلی بار سردیوں میں بھی آمنے سامنے رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لداخ کے مزید مقامات پر چین نے قبضہ کر لیا

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے بھارتی حدود میں گھس کر پانگونگ جھیل کے شمالی کنارے فنگر 2 اور 3 کے مزید مقامات پر قبضہ کر لیا ہے۔

سابق رکن تھوپستان چھوانگ نے بھارتی اخبار ‘‘دی ہندو’’کو بتایا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریبی علاقے کے مکینوں نے اسے بتایا کہ بارڈر کی صورتحال تشویشناک ہے ، چینی فوج نے فنگر 2 اور 3 کے مزید اہم مقامات پر قبضہ ہی نہیں کیا،بلکہ ہاٹ سپرنگز ایریا بھی مکمل طور پر خالی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی کرپشن کیخلاف بول اٹھے

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوجی خیموں میں مقیم ہیں جوکہ انتہائی سرد موسمی حالات میں کسی طور مناسب نہیں۔ متعدد بار مذاکرات کے بعد بھی اگر حکومت چینیوں کو انخلا کیلئے قائل نہیں کر سکی تو پھر فوجیوں کو مناسب رہائش فراہم کی جائے ، انہیں خیموں میں رکھنا قابل قبول نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You