اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

چین کا چینگ 5 مشن چاند کی سطح کی مٹی لے کر کل رات منگولیا میں لینڈ

چین کا چینگ 5 مشن چاند کی سطح کی مٹی لے کر کل رات منگولیا میں لینڈ کرگیا ہے۔

جس کے بعد امریکا اور روس کے بعد چین وہ تیسرا ملک بن چکا ہے جو چاند سے مٹی لانے میں کامیاب ہوا ہے، اب چاند کی مٹی کے ان سیمپلز کا تجزیہ کرکے چاند کے بننے کے متعلق ہمیں علم ہوپائے گا۔ دو سال قبل چینگ 4 مشن کے دوران چین نے چاند کی دوسری طرف لینڈ کرکے اور چاند پر کنٹینر میں پودا اُگا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اسی طرح کچھ دن پہلے جاپانی مشن ہایابُوسا بھی ایک شہابیے سے مٹی لے آیا ہے، جس کا تجزیہ کرکے نظام شمسی کے اوائل دور کے متعلق معلومات ملیں گیں، یہ بھی پتہ چلے گا کہ زمین پر پانی کیا انہی شہابیوں میں قید ہوکر آیا؟ ان سب پر ان شاء اللہ کائناتی ڈسکشن کی ایک قسط بنانے کا ارادہ ہے جسے اگلے تین سے چار دن میں آپ

Youtube.com/Zaibnama

پر دیکھ سکیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You