خنجراب: برادر ملک چین سے کرونا وائرس کے انسداد سے متعلق امدادی سامان خنجراب ٹاپ پر پہنچ گیا جس میں 5 وینٹی لیٹرز، 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور لاکھوں ماسک شامل ہیں۔
میڈیکل سامان چینی صوبے سنکیانگ کے گورنر کی طرف سے بھیجا گیا ہے، جسے وصول کرنے کیلئے آج پاک چین سرحد خصوصی طور پر کھولی گئی تھی۔
اس سے قبل چین کی جانب سے کراچی بھی طبی ساز و سامان بھیجا گیا جو وفاقی حکومت کی جانب سے گورنرسندھ نے وصول کیا۔ اس سامان میں 56000 کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔
گورنرسندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین کی حکومت و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین سے مزید طبی ساز و سامان جلد وصول ہوگا۔