اہم خبریںپنجاب

چینی بحران کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا: جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چینی سکینڈل میں مطلوب جہانگیر ترین نے چینی بحران کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئیٹر پر پنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا جے ڈی ڈبلیو گروپ چینی کی قلت ختم کرنے اور قیمت میں کمی لانے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

جہانگیر ترین نے کہا میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جے ڈبلیو شوگر ملز حکومت پنجاب کے 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کسی بھی عدالتی پٹیشن کا حصہ نہیں، میری تمام 6 شوگر ملزو سندھ میں واقع ملیں ، 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے شوگر کیمیشن نے جو رپورٹ پیش کی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ جے ڈبلیو نے شوگر ملز میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ اسی کے مطابق کرشنگ کا فیصلہ ہوتا ہے۔ تاہم رپورٹ کے بعد جہانگیر ترین برطانیہ چلے گئے اور اب وہ 7 ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچے ہیں۔
جہانگیر ترین 7 ماہ ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم رہے، پی ٹی آئی رہنما شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے، جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کا کام ہے الزام لگانا، جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اور شفاف ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You