چیف ٹریفک آ فیسر اسلام آبادکی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آبادمیں لائسنس برانچ میں تعینات سٹاف سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد،
شہریوں کی سہولیات کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا،ٹریفک سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری لانے کے لئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکی زیرصدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرزفیض آباد میںلائسنس برانچ میں تعینات سٹاف کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے ٹریفک سٹاف کے کام کو سراہا اور کاردکردگی کومزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ملک بھر میں ایک ماڈل پولیس فورس کی حیثیت سے جانی جاتی ہے لہذا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوان دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں، ڈرائیونگ کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو ایک چھت تلے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے مساوی سلوک رکھا جائے اور ڈر ائیونگ ٹیسٹ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، اس موقع پر انہون نے افسران و جوانوں کو بھی ہدایات جاری کیں کہ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ حاصل کرنے والے شاہراﺅںپر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے۔