چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے6 ججزکی ملاقات۔
چیف جسٹس پاکستان نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی۔ذرائع
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس سے مداخلت کاخط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ 6 ججز نے حلف اٹھانےکےاگلےدن ملاقات کی۔یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا تاہم جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔