BBC Urdu TV

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی جہلم ضلع کچہری آمد

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی جہلم ضلع کچہری آمد

تفصیلات کے مطابق:
امروز جناب محمد امیر بھٹی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور دیگر معزز جج صاحبان نے جہلم ضلع کچہری کاوزٹ کیا۔ اس موقع پر رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم بھی موجود تھے۔ جہلم پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جناب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قائداعظم ہال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کا افتتاح کیابعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور دیگر معزز جج صاحبان نے تقریب سے خطاب کیا۔ صدر بار جہلم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ ضلع ہذا کی پولیس نے الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دی۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version