چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ اختر اسلام نے چارج سمبھالتے ہی میلاد چوک، رمضان بازار کا دورہ
نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ اختر اسلام کی سوہاوہ میں دبنگ انٹری آتے ساتھ ہی سوہاوہ شہر کا دورہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے ساتھ ایم او آئی مجتبٰی اور انجینئر محمد سعید اور سینٹری انسپکٹر محمد وسیم اور دیگر عملہ موجود تھا اختر اسلام نے میلاد چوک میں موجود تجاوزات کا فوری نوٹس لیتے ہوے وہاں سے تجاوزات ختم کروائی اور ساتھ ہی سینٹری انسپکٹر کو ہدایات جاری کی اور بازار بھر مکمل صفائی کروائی اسی موقع پہ ایم او آئی مجتبٰی نے بازار کا وزٹ کیا اور انجنئیر محمد سعید کے ساتھ صرافہ بازار میں موجود سیوریج سسٹم کا جائزہ لیا اور موقع پہ تمام بازار کی سیوریج کے بالوں کی صفائی کا حکم دیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ اختر اسلام نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہماری نوکری دفتروں میں بیٹھنا نہیں بلکہ عوام میں موجود رہ کر ان کے مسائل کو حل کرنا ہے اور جب تک میری تعیناتی سوہاوہ رہے گی میں اسی طرح شہر بھر میں روزانہ دورہ کرتا رہوں گا اور پوری کوشش کروں گا کہ یہاں کے موجودہ مسائل حل. کر سکوں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ اختر اسلام کے اس جزبے کا سوہاوہ کے دکانداروں اور شہریوں نے خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.
رپورٹ : مشرف کیانی نیبل حسن جٹ سوہاوہ