اہم خبریںدلچسپ و عجیب

چیتا کتے کو پکڑنے کے چکر میں باتھ روم تک آگیا

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک کے گاؤں میں ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کو سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں بیلی نیلے میں چیتے نے کتے پر حملہ کیا تو وہ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگتا ہوا گھر آیا اور باتھ روم میں چھپ گیا۔

چیتا بھی کتے کے ساتھ ساتھ باتھ روم میں گیا جس کے بعد گھر والوں نے باتھ روم کا دروازہ بند کر دیا۔ دروازہ بند ہونے کے بعد چیتا خوفزدہ ہوا اور ایک کونے میں بیٹھ گیا اور پھر دونوں اندر ہی بیٹھے رہے۔

بھارت میں محکمہ جنگلات سے وابستہ افر کسوان نے باتھ روم میں بند کتے اور چیتے کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں علیحدہ علیحدہ کونوں میں سہمے بیٹھے تھے

کسوان نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کاندانا کے علاقے کاڈابا میں پیش آیا۔ بعد ازاں محکمہ جنگلات کے رضاکاروں نے چیتے کو ریسکیو کیا اور اُسے باتھ روم سے نکال کر دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You