چیئر مین مستقبل پاکستان کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر جان لیوا حملے کی پُر زور الفاظ میں مذمت
سیکورٹی کے ساتھ جانیوالی مسافر گاڑیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
کرم میں جانیں گنوانے والوں کا تعلق مخصوص فرقے سے، دہشتگردوں کا مقصد فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے ہے:گفتگو
خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں لمحہ فکریہ اور حکمرانوں سے فوری توجہ کی متقاضی ہیں
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائر نگ میں بڑی تعداد میں بے گناہ و نہتے مرد و خواتین سمیت بچوں کو موت کے گھاٹ اتارنے اور زخمی کرنے کے واقعہ کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے ساتھ جانے والی مسافر گاڑیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک اور لمحہ فکریہ ہے کہ دہشت گرد اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ انہیں سیکورٹی اداروں کا بھی ڈر نہیں رہا،ضلع کرم میں اپنی جانیں گنوانے والوں اور زخمیوں کا تعلق مخصوص فرقے سے تھا اور اس دہشت گردی کا مقصد بھی فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا اور ملک کے امن و امان کو داو پر لگانا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر ایک پاکستانی ہے اور انہیں اس طرح موت گھاٹ اتارنے کی کسی کو کوئی اجازت نہیں ہے،وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ آپس کے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پارہ چنار کے شہداء کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر فوری توجہ دیتے ہوئے دہشتگردوں کو قلع قمع کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
22-11-2024
