چیئر مین مستقبل پاکستان کا راڑہ شم میں 23پنجابیوں کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار بلوچستان
چیئر مین مستقبل پاکستان کا راڑہ شم میں 23پنجابیوں کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار
بلوچستان میں سوچی سمجھی سازش کے تحت لسانیت کو ہوا دی جارہی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات افسوس ناک،دہشگردوں کا خاتمہ کیا جائے:چیئرمین
ملک کی تمام سیاسی و سماجی قوتیں متحد ہو کر دہشت گردوں کے خاتمے میں سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں:گفتگو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مال بردار گاڑیوں کو نذر آتش اور 23 پنجابیوں کی ہلاکت کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کیلئے واضع پیغام ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے،بار بار ہونے والے ایسے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں دہشت گردوں کی باقیات اور ان کے سہولت کار ابھی بھی موجود ہیں جو امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ایسے میں یہ ضروری ہے کہ حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت مل کر ایک جامع حکمت عملی تیار کریں جو دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہمیں اس کے خاتمے کے لیے مستقل مزاجی اور غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے،سیکیورٹی اداروں کو مزید چوکنا رہنے اور جدید ٹیکنالوجی اور معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی ہوگی تاکہ شرپسند عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جاسکے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک کہ ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع نہ کیا جائے،یہ وقت ہے کہ تمام سیاسی اور سماجی قوتیں متحد ہو کر دہشت گردی کے اس ناسور کے خلاف کھڑی ہوں اور ملک کو پائیدار امن کی طرف لے جائیں اس کیلئے پوری پاکستانی قوم کو بھی سیکورٹی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ آنے والے دنوں میں مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
26-08-2024