راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی کی کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصری کمانڈر اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سکیورٹی، انسداد دہشتگردی میں تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران مصر کے کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد زمی نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہا۔