BBC Urdu TV

چیئرمین کراچی تاجر الائینس ایاز میمن موتیوالا کیجانب سے چیئرمین کیبل ایسوسی ایشن پاکستان خالد آرائیں

*چیئرمین کراچی تاجر الائینس ایاز میمن موتیوالا کیجانب سے چیئرمین کیبل ایسوسی ایشن پاکستان خالد آرائیں اور انکی پوری ٹیم کو چینل فائیو کی نشریات پر مبارکباد اور پلے انٹرٹینٹمینٹ چینل کی خریداری پر بھی مبارک کا پیغام*

چینل 5 کی رپورٹنگ ٹیم اب میدان میں

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

چینل 5 کی کراچی سے نشریات کا آغاز ہوا چاہتاہے
اس سلسلہ میں چینل کے چیرمین خالد آرائیں کی صدارت میں 6 اور 7 مئی کو دو اہم اجلاس ہوے جس میں کراچی کی رپورٹنگ ٹیم کی تفصیلات کراچی کے بیورو چیف سہیل شبیر نے اور نیوز ڈیسک کی تفصیل آصف سعید نے پیش کیں جن پر غور کے بعد دونوں فہرستوں کو حتمی شکل دے کر ان کا انتخاب کیا گیا اور انہیں تعیناتی کے تقررنامے جاری کیے گئے میٹنگ میں چینل کے ڈائرکٹر نیوز راشد محمود کنٹرولر عامر شیخ کراچی کے بیورو چیف سہیل شبیر، اینکر سلیمان،زاہد آرائیں، کاشف ڈی ایس پی اور ایچ آر کے آصف سعید سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں چیرمین خالد آرائیں نے چینل کی کراچی سے نشریات کے لئے جدید مشنری کراچی پہنچنے اور کیمرے موبائل اور گاڑیاں خریدنے کی خوش خبری سنائی جبکہ انہوں نے ڈائرکٹر نیوز کنٹرولر اور بیورو چیف کو ہدایت کی کہ آپ تینوں ادارے کے اہم ستون ہیں آپ کوٹیم ورک کے ساتھ کام کرناہے اور اب کام کی رفتار تیز ہوجانی چاہیے انہوں نے کہاکہ رپورٹنگ اور نیوز ڈیسک کی بنیادی ضروریات کاتمام سامان ان دونوں شعبوں کے لیے فراہم کردیاگیاہے اب اگلے 2 روز کے اندر رپورٹرز کو فعال کرکے فیلڈ میں بھیجا جائے چینل 5 کے "لوگو” کے ساتھ ہر اہم میٹنگ، پریس کانفرنس، سیمنار یا واقعاتی رپورٹنگ میں ان کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اسپیشل ٹاسک دے کر اسٹوریاں تیار کروائی جائیں اس موقع پر عامر بیگ نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ چینل کی نشریات کے لئے مشنری کی تنصیب آخری مراحل میں ہے بہت جلد اسے مکمل کرلیاجائے گا چیرمین خالد ارائیں نے کہاکہ ابتدائی 3 ماہ ہمارے لئے اہم ہوں گے کیونکہ ہم نے مارکیٹنگ کی بجائے خبروں ایکسکلوزو اسٹوریزکو فوکس کرنااور عام لوگوں کے مسائل پر ان کی آواز بنناہے اس طرح ہم منفرد شناخت کے ساتھ اپنا مقام بناسکیں گے اس کے بعد اگلا مرحلہ مارکیٹنگ پر توجہ دینا ہوگا اس موقع پر ہر کارکن کاجوش و خروش دیدنی تھا-

Exit mobile version