کھیل
چیئرمین پی سی بی کی زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباددی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرےون ڈے میچ میں زمبابوے کو آؤٹ کلاس کیا اور سیریز اپنے نام کی، کامران غلام کو سنچری سکور کرنے پر شاباش۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلاشبہ کامران غلام نے شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی، پاکستانی بولرز نے عمدہ باؤلنگ کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی جذبے اور متحد ہو کر کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔