سندھ

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی ہیوی مشینری کا معائنہ کر رہے

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی ہیوی مشینری کا معائنہ کر رہے ہیں

کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ ابھی تو ہم نے ابھی اصل ترقیاتی سفر کا آغاز ہی نہیں کیا اس کے باوجود ہر سمت سے ہماری نقالی شروع ہو گئی ہے چلو یہ اچھا ہے اس سے شہر بھر میں ایک ساتھ بہتری ہوتی نظر آئے گی مقابلہ امور کا ہونا مثبت اقدام ہے اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں اس قابل بنایا کہ لوگ ہمارے نقش قدم پر چل رہے ہیں ہماری کارکردگی کو عیاں کرنے میں میڈیا سیل کا بنیادی کردار ہے جس نے ہماری کاموں کو ذرائع بلاک کے تمام پلیٹ فارموں پر اجاگر کیا کرسمس۔ پیدائش قائد اعظم اور سال نو قریب ہے اس حوالے سے مختلف پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں اور اس میں صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی مواقع پر عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے ہیوی مشینری کو چیک کیا جا رہا ہے کہ اگر کسی میں کوئی خرابی ہے تو فوری طور پر اس کو دور کیا جائے تاکہ آن فیلڈ وہ اپنا کام بہتری سے انجام دے سکے
ایم اینڈ ای اور سینیٹیشن کے عملے کو بھی اس سلسلے میں ان کے محکمے کی جانب سے ہدایات مل گئی ہیں ہمارا عزم ہے عوام کی ہر مشکل کو آسانی میں بدلنے کا ہےجس کے لیے ہم ہر سطع ہر اقدامات کر رہے ہیں اس میں ہم کتنا کامیاب ہوتے ہیں اس کا فیصلہ آئندہ آنے والا وقت اور عوام کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن گراؤنڈ مشینری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایکسین ایم اینڈ ای نے انہیں اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی اس موقع پر وائس چیئرمین عارف رانا میونسپل کمشنر آغا خلیق ایکسین
سلیم دربار

ڈائریکٹر پرچیز مجتبی خان
جی پی اوز اسد سمیع ۔اسلم عزیز و دیگر بھی موجود تھے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You