اہم خبریںکرائمز

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، اسحاق ڈار کیخلاف انکوائری کی منظوری

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کیس سمیت دیگر انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا، سی ڈی اے حکام پر کلینک کا پلاٹ کمرشل مقاصد کے لیے الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You