اہم خبریںپاکستان

چیئرمین نیب نے چینی اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے چینی اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی، مبینہ سمگلنگ اور سبسڈی سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چینی اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب فیس نہیں کیس منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق چینی اور آٹا سکینڈل پر اربوں روپے کی ڈکیتی، قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات ہوں گی۔ اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی منظوری بھی شامل ہے جبکہ سی ڈی اے کے افسران، اہلکاروں اور نجی ہاؤسنگ اسکیم انتظامیہ کیخلاف انکوائری بھی منظور کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You