پنجاب

چیئرمین مستقبل پاکستان کی میر علی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی پُر زور الفاظ میں مذمت

چیئرمین مستقبل پاکستان کی میر علی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی پُر زور الفاظ میں مذمت

شمالی وزیرستان میں دہشت گردی ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

تحریک انصاف کا فوج مخالف پروپیگنڈا آئی ایم ایف آفس کے سامنے احتجاج میں کھل کر عیاں ہوگیا ہے:چیئرمین

دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پوری پاکستانی قوم کو پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا:گفتگو

شمالی وزیر ستان دہشت گردی میں بھارت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،حکومت اینٹ کا جواب پتھر سے دے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے میر علی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی گھناونی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے پوری پاکستانی قوم کو پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھنا ہوگا،پی ٹی آئی کا فوج مخالف پروپیگنڈا آئی ایم ایف دفتر کے سامنے احتجاج میں کھل کر عیاں ہوگیا ہے کہ یہ لوگ اور ان کے عزائم کس قدر خطرناک ہیں،عوام کو فوج مخالف عناصر کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی ہوگی کیونکہ یہ لوگ کسی طور بھی ملک اور قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ افواج پاکستان کیخلاف سازش کرنے والے اپنی بند آنکھیں کھولیں تو محسوس ہوگا ملک بقا اور سا لمیت میں کس قدر فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان دہشت گردی میں بھارت کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ وہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچائے اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے تاکہ ملک دشمن قوتوں کے ہوش ٹھکانے لگ سکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You