چیئرمین مستقبل پاکستان کا گندم سکینڈل میں ملوث تمام عناصر کو بے نقاب اور کارروائی کا مطالبہ
کسانوں کا معاشی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
گندم خریداری میں تاخیر سے جہاں کاشتکاروں کو پریشانی کا سامنا ہے وہاں کپاس کی فصل بھی متاثر ہورہی ہے:چیئرمین
مستقبل پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کی جائے گی:گفتگو
مافیاز شروع دن سے ملک اور قوم کا معاشی استحصال کرتے ہوئے اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھر رہے ہیں،سخت کارروائی کی جائے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ کسانوں کا معاشی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،حکومت گندم سکینڈل میں ملوث تمام عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے قانون کے مطابق سزائیں دلوائے،گندم خریداری میں تاخیر سے جہاں کاشتکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں کپاس کی فصل بھی متاثر ہورہی ہے اور مڈل مین کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،مستقبل پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی بلکہ ان کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی،حکومتی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے شعبہ زراعت تباہ ہو کر رہ گیا ہے اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو پاکستان میں موجود غذائی بحران خطرناک حد تک بڑھ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار گندم سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مافیاز شروع دن سے ملک اور قوم کا معاشی استحصال کرتے ہوئے اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرتے آرہے ہیں اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ جب تک ملکی مسائل میں اضافے کے ذمہ داران کے خلاف شکنجہ سخت نہیں کیا جاتا تب تک مسائل و پریشانیوں کی شرح میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہے گا۔
