اہم خبریںپاکستان

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی

کراچی: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے مدد مانگ لی ہے۔

اس سلسلے میں سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کا تین رکنی وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچا۔ وفد میں ناصر شاہ، شرجیل میمن اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔
پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ساتھ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں، یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان اپنے ہی اتحادی سے ناراض دکھائی دیئے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سست روی کا شکار ہے، کس کو سپورٹ کرنا ہے؟ یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے جمہوری انداز میں سندھ کے مسائل حل کرنے کے لئے مستقبل میں ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You