چٸیرمین مستقبل پاکستان کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر سچاٸی کی جنگ لڑنے والے صحافیوں کو خراج تحسین
صحافت اہم ذمہ داری،صحافی پاکستان سمیت دنیا بھر میں دباو کا شکار ہیں:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی
پاکستان کے عام صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے باوجود بے پناہ معاشی مساٸل کا سامنا ہے:چٸیرمین
مستقبل پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں صحافیوں کے ساتھ ہیں مساٸل کے حل کی آواز ہر فورم پر بلند کی جاٸے گی:گفتگو
صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل،آزادی اظہار رائے بنیادی آئینی حق اس حق کو سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے
چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر سچاٸی کی جنگ لڑنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوٸے کہا کہ چیلنجز اور خطرات کے باوجود صحافی اپنی ذمہ داریوں سے کبھی صرف نظر نہیں کرتے،صحافت ایک اہم ذمہ داری ہے مگر پاکستان سمیت دنیا بھر میں دباو کا شکار ہے اگر صحافت آزاد ہوتی تو اس طرح ظلم و ستم کا بازار گرم نہ ہوتا،پاکستان کے عام صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے باوجود معاشی مساٸل کا سامنا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بناٸے تاکہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں بغیر کسی پریشانی کے ادا کرسکیں،مستقبل پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں صحافیوں کے ساتھ ہیں ان کو درپیش مساٸل کے حل کی آواز کو ہر فورم پر بلند کی جاٸے گی۔انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ جعلی خبریں اور توہمات دور کرنے کیلئے ناگزیر ہے،اس کیلٸے حکومت کو بھی اپنی پالیسیاں بدلنی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے،آزادی اظہار رائے بنیادی آئینی حق ہے اس حق کو سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے۔
