ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، سرچ آپریشنز کے دوران 03 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن برآمد
چوہدری عمران ایس ایچ او تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے قبضہ سے 02 عدد رائفل44 بور فولڈنگ، 01 عدد 12 بور پمپ ایکشن اور 01 عدد رائفل 222 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،
ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں الگ الگ مقدمات درج،
ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
