گجرات

چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے جانثار ساتھی سابق امیدوار برائے ایم این اے راجہ حق نواز

کوٹلہ ارب علی خان: چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے جانثار ساتھی سابق امیدوار برائے ایم این اے راجہ حق نواز بابرسریعہ نے عوامی رابطہ آفس چوہدری شاہد رضا کوٹلہ (سریعہ) پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے آج ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے ہمارے قائد چوہدری شاہد رضا کو فتح دی ہے اور ہمارے مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل ہائی کورٹ لاہور کی جانب سے ہمارے قائد محترم چوہدری شاہدرضا کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دیا تھا جو کہ ہمارے مخالفین سات افراد کے قاتل، قبضہ مافیا،لینڈ مافیا کے سرغنہ مقامی نون لیگی ایم این ایم چوہدری عابد رضا اور سابق ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کو ہضم نہیں ہوئے اور انہوں نے وزیر آباد سے ایک نوسر باز کو پیسے دے کر ہمارے خلاف رٹ دائر کروا دی جو کہ اللہ کے فضل سے وہ رٹ بھی آج خارج ہو گئی ہے اور الیکشن ٹربیونل کی جانب سے ایک بار پھر فیصلہ ہمارے حق میں دے دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شاہد رضا کی عوامی مقبولیت سے ہمارے مخالفین خائف ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ہم انشااللہ ہر فورم پر ان کو شکست سے دوچار کریں گے۔

کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصلگجر+چوہدری عادل پرویز)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You