BBC Urdu TV

چوہدری اللہ دتہ تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کارروائی، حافظ آباد سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں کو بحفاظت تلاش

چوہدری اللہ دتہ تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کارروائی، حافظ آباد سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا،

تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں محمد عمر، عمر 11 سال، اور محمد حسن، عمر 14 سال کو دورانِ گشت بحفاظت تلاش کر لیا،

دونوں بچے ضلع حافظ آباد سے لاپتہ ہوئے تھے، جن کے لواحقین کی جانب حافظ آباد میں ایمرجنسی 15 پر اطلاع بھی دی گئی تھی،

پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو بحفاظت تلاش کر لیا،

جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا،

بچوں کی بحفاظت واپسی پر لواحقین نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا،

شہریوں خصوصاً بچوں کی جان و مال اور حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی ہر کال پر فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version