ضلع جہلم میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری، تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، چرس برآمد، مقدمہ درج
چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو 100گرام چرس برآمد،مزید تفتیش جاری
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
