چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی،اغوا کے مقدمہ کا مغوی بازیاب
تھانہ سٹی میں درج اغواء کے مقدمہ میں مغوی کی تلاش جاری تھی، ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت کے ذریعے مغوی کی بازیابی کے لیے بھرپور کاوش کی،
تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کر لیا،
جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
