چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی،خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز ملزم گرفتار،مقدمہ درج،ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 09 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد،ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،
قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جعلی شناخت ظاہر کرکے شہریوں کو دھوکہ دینے اور سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
