اہم خبریںجہلم

چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار چوری شدہ رقم

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار چوری شدہ رقم برآمد،

دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر اعجاز کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا-

ملزم سے چوری شدہ رقم 5لاکھ 70ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،

دینہ پولیس کو مدعیہ مقدمہ نے چوری کی اطلاع دیتے ہوئے بتلایا کہ اسکی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر نقدی تقریبا 6 لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا،

جس پر انچارج چوکی سٹی دینہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم چور کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، جس کی نشاندہی پر چوری شدہ رقم بر آمد کر لی گئی۔

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You