چوٹالہ میں تحریکِ منہاج القرآن، چوٹالہ جہلم کہ زیر اہتمام 2008ء سے جاری محفلِ حلقہ درود شریف، گیارہویں لیکچر مرکزِ علم کا انعقاد
خصوصی محفل جہلم کے سینئر صحافی عبدالرحمان قادری کے والدین کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد ہوئی
جہلم (بیورو چیف): جہلم کے نواحی علاقہ چوٹالہ کی مرکزی جامع مسجد میجراں والی میں 2008ء سے جاری محفلِ حلقہ درود شریف کے سلسلے میں گیارہویں لیکچر مرکزِ علم کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی محفل جہلم کے سینئر صحافی عبدالرحمان قادری کے والد محترم مولانا محمد رمضان مرحوم اور والدہ محترمہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد ہوئی۔محفل میں شرکاء نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی گئی کہ یا اللہ! مرحوم مولانا محمد رمضان اور والدہ ماجدہ مرحومہ سمیت تمام مرحومین کی کامل بخشش و مغفرت فرما، ان کے درجات بلند فرما، قبر و آخرت کے تمام مراحل آسان فرما اور انہیں جنت الفردوس میں صالحین و صدیقین کے ساتھ اعلیٰ مقام عطا فرما۔شرکاء نے مزید دعا کی کہ اللہ رب العزت تمام سوگواران کو صبر و سکون عطا فرمائے، دلوں کو اپنی رضا اور دولتِ ایمان سے منور فرمائے، تمام والدین اور جملہ مرحومین کی بے حساب مغفرت فرمائے اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔محفل کے اختتام پر تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب اور ملکی و قومی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔آمین ثم آمین یا رب العالمین، بجاہِ سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ
چوٹالہ میں تحریکِ منہاج القرآن، چوٹالہ جہلم کہ زیر اہتمام 2008ء سے جاری محفلِ حلقہ درود شریف، گیارہویں
