اہم خبریںکھیل

چولستان ڈیزرٹ ریلی 2021ء: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریک پر گاڑی چلائی

بہاولپور: چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک پر گاڑی چلا کر بہت انجوائے کیا، آئندہ ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ چولستان ڈیزاٹ ریلی پاکستان کا ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے، سیاحت کو فروغ اور پاکستان کا سافٹ امیج بحال کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چولستان ڈیزرٹ ریلی 2021ء کے دوران ٹریک پر گاڑی چلائی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدا رنے مہارت کے ساتھ ڈرائیونگ کی- ریلی کے شرکا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈرائیونگ کرتے دیکھ کر خوشگوار حیرت کااظہار کیا اور مہارت کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر داد دی۔

عثمان بزدار نے ٹریک پر گاڑی چلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک پر گاڑی چلا کر بہت انجوائے کیا۔ دل کرتا ہے کہ میں خود بھی ریلی کے مقابلے میں شرکت کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی ناصرف پنجاب بلکہ پاکستان کا ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ آئندہ اس ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو بھی مدعو کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی سے سیاحت کو فروغ مل رہا ہے اور پاکستان کا سافٹ امیج بحال کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور متعلقہ ادارو ں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں عوام کی دلچسپی خوش آئند ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You