BBC Urdu TV

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں متحرک ساجو گینگ کے 02 ملزمان گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکل،کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل،کمپیوٹر اور 01 عدد موبائل فون برآمد کر لیا گیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری،

ملزمان دن اور رات کے وقت واردات کی نیت سے ریکی کرتے ہیں جو لاوارث موٹر سائیکل کھڑا نظر آئے اس کو ماسٹر کی کی مدد سے چوری کر لیتے, جو کہ بعد میں مختلف حصوں میں تقسیم کر کے مختلف جگہوں پر فروخت کرتے تھے اور بند مکانوں اور دفاتر میں پڑا الیکٹرونکس کا سامان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چوری کر لیتے تھے جو کہ مختلف جگہوں پر فروخت کرتے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version