اہم خبریںبلوچستان

چمن : لیویز جیل کے سامنے دھماکا، 3افراد شہید، متعدد زخمی

چمن: بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز جیل کے سامنے دھماکا ہے جس کے باعث 3افراد شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے افسوسناک خبر آئی ہے، چمن میں لیویز جیل کے سامنے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے بعد 3افراد شہید ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You