اہم خبریںخیبرپختون خواہ

چارسدہ میں قتل کی گئی بچی سے زیادتی کی تصدیق، جسم پر تشدد کے نشانات موجود

پشاور: ایک اور زینب درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، چارسدہ میں قتل کی گئی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کیا گیا، جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

ڈھائی سالہ زینب گزشتہ روز اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، جس کی لاش شام کو علاقہ جبہ کورونہ سے برآمد ہوئی، بچی کے پیٹ کو چھری کے وار کر کے چھلنی کر دیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے وقت بچی سے جنسی زیادتی کی بھی تصدیق ہوگئی، ڈھائی سالہ بچی زینب کے بہیمانہ قتل اور جنسی زیادتی کا مقدمہ تھانہ پڑانگ میں درج کرلیا گیا ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی اور دیگر حکام کو ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا واقعے میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائیگا، واقعہ انتہائی دلخراش اور انسانیت سوز ہے، ملوث افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف دیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You